پاکستان اور افغانستان کےد رمیان ترکیہ میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم

استنبول (جانو ڈاٹ پی کے)ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیاہے ، مذاکرات مزید 3دن جاری رہنے کا امکان ہے ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج مذاکرات کے دو دور ہوئے ہیں۔اس سےپہلے 19 اکتوبرکو دوحہ مذاکرات میں وزیردفاع خواجہ آصف اورافغان ہم منصب ملا یعقوب شریک ہوئےتھےجس میں فوری جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔
افغان وفد میں نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ نجیب ، فرسٹ پولیٹیکل ڈائریکٹر نور احمد نور،قطر میں افغان سفیر سہیل شاہین اور ترجمان وزارت خارجہ عبد القھار بلخی بھی افغان وفد میں شامل تھے۔ وزارت دفاع کے نمائندے نور رحمان نصرت بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس سے قبل کہا تھا بات چیت کا شام تک کوئی آؤٹ کم آئے گا، مذاکرات طے نہیں پاتے توآپشن ہے ہماری،تمہاری کھلی جنگ ہے، افغانستان کے ساتھ 2 گھنٹے قبل میٹنگ ہوئی ہے، اس کے نتائج کل تک سامنے آجائیں گے ۔
ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نے کہا ہےکہ پاکستان کی دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر ہے،اُمید ہے افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ قیام امن کیلئےقطر کےکردارکوسراہتےہوئے افغانستان سےدوحا مذاکرات میں کئےگئے وعدوں پرعملدرآمد کا مطالبہ بھی کر دیا۔



