افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپورجواب،متعددافغان فوجی اور خواج ہلاک، چوکیاں تباہ

راولپنڈی(jano.pk)پاک فوج کی جانب سے  پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے بھرپور جواب کے بعد  افغان فورسزبوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اور انہوں نے پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کردی۔پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور متعددافغان پوسٹوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاک فوج کی جانب سے داعش اورخارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔افغان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام ہیں۔ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہوگئیں اور افغان فوجی متعدد لاشیں پوسٹوں پر چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےافغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارامچاہ سیکٹر میں پاک فوج نے افغان فورسز کو منہ توڑ جواب دیا۔ افغان فورسز کی شہیدان پوسٹ کو نقصان پہنچا اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ تباہ کر دی جبکہ پاکستانی فورسز نے خرلاچی سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرّم ایجنسی میں بھی افغان فورسز کی ایک اور چوکی تباہ کر دی گئی جبکہ پاکستانی فورسز نے افغان جنڈوسر پوسٹ بھی تباہ کر دی۔خارجیوں کی مدد کرنے والی اور پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی افغانی پوسٹوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

چاغی میں بھی پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان دہشت گردوں پر وار کیے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی چیک پوسٹیں تباہ بھی ہوگئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی افغان فورسزکی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاک فوج کے بھرپورجواب سے افغان فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اور پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کردیں۔

مزید خبریں

Back to top button