قبائلی عوام کا افغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیاراٹھانے کا اعلان

پشاور(jano.pk)خیبر پختونخوا قبائلی عوام نے افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان  کر دیا۔‏قبائلی عوام نے افغانستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔‏پشتو میں شئیر ہونے والے آڈیو پیغام میں  قبائلی عوام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ افغان دہشت گردوں کے خلاف وہ پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ ‏وطن کی دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم نے پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور ہم اب بھی آپ کو سبق سکھائیں گے۔واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور متعددافغان پوسٹوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید خبریں

Back to top button