موجودہ دور میں انسانوں کےلیے تسلی اور سکون کیا ہے؟ پنکج کپور نے بتادیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)آج کے دور میں تقریباً ہر شخص کو ہی تسلی اور سکون کی تلاش ہے، بالی ووڈ اداکار پنکج کپور نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
یوٹیب چینل کے پروگرام میں بات چیت کےدوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آج کے دور میں ہم انٹرنیٹ پر جاتے ہیں تو وہ ہمیں ہمارے ادھورے پن کا احساس کرواتا ہے، ہر چیز کی توثیق کا دباؤ ہوتا ہے جبکہ وہاں پر بڑی مقدار میں چیزیں موجود ہیں مگر سکون پھر بھی نہیں ہوتا ہے۔
پنکج کپور نے اس سوال کا خوبصورت انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کے دور میں چلتے چلتے کچھ چیزیں آپ کی سمجھ میں آنے لگتی ہیں اور ان میں ایک یہ ہوتی ہے کہ ہرچیز آپ کے پاس ہونا اور ہروقت ہونا ضروری نہیں ہے۔
سینئر اداکار نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ چیز آپ کی خواہش ہے تو آپ کو کبھی بھی تسلی نہیں ہوگی، آپ بھلے کتنے بھی بڑے انسان کیوں نہ بن جائیں، وہ خواہش آپ کے اندر پنپتی رہے گی۔
پنکج کپور نے کہا کہ اگر آپ اپنے آپ کو یہ سمجھا لیں کہ جتنا ہے بہت اچھا ہے اور سکھ دے رہا ہے تو بنیادی لیول کے اوپر آپ کے اندر ایک تسلی آجائے گی۔




