پیپلز پارٹی نےدواہم لیگی رہنماؤں سے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پردستخط کرا لئے،ذرائع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس سلسلے میں آج پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اہم رہنماوں کی بٹھک ہوئی جس دوران 2 لیگی اراکین نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنما شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کئے ہیں۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری ریاض اور فیصل راٹھور نے شرکت جبکہ ن لیگ کے شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر موجود تھے۔
پیپلز پارٹی نے ن لیگی رہنماؤں سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قمر زمان قاہرہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی لیکن نئی حکومت میں شامل نہیں ہو گی اور اپوزیشن میں بیٹھے گی ۔



