دادو:پیپلز پارٹی کی منشیات کی روک تھام اور امن و امان کی بحالی کیلئےریلی

اداروں کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دینگے، پیپلز پارٹی اپنی قیادت اور اداروں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،میر صدام بلھڑو

دادو(jano.pk) پیپلز پارٹی ضلع دادو کی جانب سے ضلعی قیادت کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال، منشیات کی روک تھام اور امن و امان کی بحالی کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی پیپلز پارٹی ضلع دفتر سے شروع ہوکر دادو پریس کلب تک پہنچی۔

ریلی کی قیادت ضلعی اطلاعات سیکریٹری میر صدام بلھڑو نے کی۔احتجاجی شرکاء نے ضلعی قیادت کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی شدید مذمت کی اور کہا کہ غیر سیاسی گروہوں کی بدمعاشی اور بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اداروں کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دینگے، پیپلز پارٹی اپنی قیادت اور اداروں کی حفاظت کرنا جانتی ہے، میر صدام بلھڑو

میر صدام بلھڑو نے کہا کہ اداروں کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پیپلز پارٹی اپنی قیادت اور اداروں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔مقررین نے خطاب میں کہا کہ امن و امان اور منشیات کے خاتمے کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دادو میں امن و امان کی بحالی اور منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button