ٹی ایل پی کے نام پر سیل کیے گئے نجی اسکول کو کھولنے کا حکم

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے نام پر سیل کئے گئے نجی اسکول کھولنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چارسدہ عمرزئی حاجی آباد میں ایک نجی اسکول کا پرنسپل ہے، درخواست گزار کے مطابق ان کے اسکول کو فریقین نے ٹی ایل پی سے تعلق کی بنیاد پر سیل کیا، درخواست گزار کے مطابق مذکورہ اسکول میں 1300 بچے زیر تعلیم ہیں، درخواست گزار وکیل کے مطابق اسکول کو بغیر کسی تحریری حکم کے بند کردیا گیا۔

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی بندش سے بچے تعلیم سے محروم ہوگئے، اسکول کی بندش آئین کے آرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے، اسکول کی بندش قانونی کی نگاہ میں غیر ضروری ہے، عدالت نے موجود ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس دیا وہ اسکول کی بندش کی روداد کی تصدیق کریں اور 14 دن کے اندر جواب جمع کرائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ فریقین اگلی پیشی تک اسکول کو واپس ڈی سیل کریں۔

مزید خبریں

Back to top button