کینیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار،گیارہ افراد ہلاک

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں گیارہ افرادہلاک ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناہے کہ کینیا کے علاقے کوالے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں ہنگری اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے12سیاح سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق کوالے کاؤنٹی کے کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مسافر غیر ملکی سیاح تھے اور ان کا تعلق ہنگری اور جرمنی سے تھا۔حکام کا بتانا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اب حادثے کے مقام پر ہر طرف طیارے کا ملبہ بکھرا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔تاہم طیارے کے ملبے کو دیکھتے ہوئے تمام افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button