پیپلز پارٹی نے چودھری یاسین کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے )پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے نام کا انتخاب کرلیا۔پاکستان پیپلز پارٹی نے چودھری یاسین کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری باضابطہ طورپر چودھری یاسین کے نام کا اعلان کریں گے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمعرات یا جمعہ تک پیش کیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے مستقبل میں بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر قبول کرلیا ہے۔



