پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن،منشیات فروش اور ڈکیت گینگ گرفتار

شہدادکوٹ(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے ضلع قمبرشہدادکوٹ کے علاقے نصيرآباد میں 12 کلو چرس برآمد کرکے بلوچستان کے رہائشی بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ایک اور کاروائی میں دو ڈکیٹوں کو گرفتار کرکے لوٹی گئی نقدی اور موبائل برآمد کرکے متاثرہ شخص کے حوالے کردی۔ڈی ایس پی نصیرآباد مزمل سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے انڈس ہائی وے پر کارروائی کرکے بغیر نمبر پلیٹ جی ایل آئی کار سے 12 کلو چرس برآمد کرلیا کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت ذوالفقار لاشاری کے نام سے ہوئی اور وہ بلوچستان کے گنداواہ علاقے کا رہائشی ہے. برآمد شدہ چرس بلوچستان سے سندھ میں لائی گئی. پولیس کے مطابق ایک اور کاروائی میں دو ڈکیٹ گرفتار کرکے ایک ماہ قبل لوٹی گئی رقم ایک لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد کیا گیا، ملزمان کی شناخت وقار جونیجو اور ضمیر بھٹو کے ناموں سے ہوئی. برآمد شدہ رقم اور موبائل فون مقامی بیکری مالک عبدالحفيظ کے حوالے کی گئی.

 

مزید خبریں

Back to top button