پی ایس ایل کا 10سالہ فرنچائز معاہدہ ختم ہونے پر نئے معاہدے   کی تیاری

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)10سالہ پی ایس ایل فرنچائز  معاہدہ  ختم  ہونے  پر نئے معاہدے کی تیاریوں کا کام شروع ہوگیا ہے، پی ایس ایل  میں دو نئی ٹیمیں شامل کی  جائیں گی۔لاہور میں سی ای او  پی ایس ایل سلمان نصیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چارٹرڈ فرم نے  پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔چارٹرڈ فرم کی نمائندگی محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے کی،  پی سی بی کے مطابق ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار ہوگا۔نیا فرنچائز معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو  پر ہوگا، چارٹرڈ فرم فرنچائزز کی نئی مارکیٹ  ویلیو لگائےگی، اگلے چند روز میں کام مکمل کرلیا  جائےگا۔موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بن پائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے دوران نئی تجاویز  سامنے آئی ہیں ۔ فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نئی فرنچائز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دیے جائیں گے، آئندہ ایک ہفتے میں کنٹریکٹ رینیول ڈرافٹ بنا کر فرنچائزز کو  بھیجیے جائیں گے۔ رینیول کنٹریکٹ تسلیم نہ کرنے والی فرنچائزز  اوپن بڈ میں جائےگی۔پی ایس ایل میں شامل 6 فرنچائز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں اور اب ٹیموں کی تعداد6سےبڑھا کر8کی جا رہی ہے۔

2015میں کراچی2.6 ملین ڈالر، لاہور2.5 ملین ڈالر، پشاور 1.6 ملین ڈالر، اسلام آباد 1.5ملین ڈالر اور کوئٹہ 1.1 ملین ڈالر میں خریدی گئی جب کہ 2017 میں ملتان سلطانز 6.35 ملین ڈالر سالانہ فیس پر خریدی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button