آئندہ 2 سال کیلئے پاکستان سپرلیگ کے ٹائٹل اسپانسر کا فیصلہ ہو گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اگلے دو سال کیلئے پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل اسپانسر کا فیصلہ ہو گیا، ایچ بی ایل پی ایس کا اسپانسر ہو گا۔

اس معاہدے کےمطابق ایچ بی ایل نےآزادماہر کےطےکردہ فیئرمارکیٹ ویلیو کےمطابق اپنی سپانسرشپ برقرار رکھنےکا حق استعمال کیا ہے،یہ معاہدہ ایچ بی ایل اور پی ایس ایل کےدرمیان ایک دہائی سےجاری مضبوط تعلق کی توثیق کرتا ہے۔ ایچ بی ایل 2016 سے لیگ کا واحد اورفخر سے ٹائٹل سپانسر رہا ہے۔ پی ایس ایل کے آغاز سے اب تک ٹائٹل سپانسرشپ کی قدر میں 505 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

پی ایس ایل کےچیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نےکہاہم ایچ بی ایل کےبےمثال تعاون پر انتہائی مشکور ہیں،پی ایس ایل کےساتھ انکاسفرپاکستان کرکٹ کےاعتماداورترقی کی علامت ہے،ایچ بی ایل صرف سپانسر نہیں بلکہ ہمارے شراکت دار ہیں اور ہم آئندہ دو سیزنز کو مزید کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ایچ بی ایل کےچیف انفارمیشن اینڈ ٹرانسفارمیشن آفیسر،ابرار احمد میر نےکہاایچ بی ایل دو مزید سالوں کےلیےپاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل سپانسررہنےپرفخرمحسوس کرتا ہے،ہمارامقصد اس پلیٹ فارم کےذریعے نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت بنانا اورملک بھر میں کمیونٹیز کی خدمت کرنا ہے۔

ایچ بی ایل کےچیف مارکیٹنگ اینڈکمیونیکیشن آفیسر علی حبیب نےکہاایچ بی ایل پی ایس ایل ایک قومی ادارہ بن چکا ہے،سپانسرشپ میں توسیع ہمارے عزم اور‘این ایبلنگ ڈریمز’کےفلسفےکی عکاسی کرتی ہے،ایچ بی ایل ہمیشہ قومی سطح کےمنصوبوں کی حمایت کرتا آیا ہےاورآئندہ بھی کرتا رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button