حکومت پنجاب کا معدنیات و کان کنی کیلئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کےلئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کل پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ بل کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی ،کان کنی ومعدنیات فورس، پولیس اسٹیشن اورعدالتوں کی تشکیل دی جائے گی۔
بل متن کے مطابق اتھارٹی کے پاس نئے لائسنس کے اجرا اور معطل وختم کرنے کا اختیار ہوگا، بل کے تحت کان کنی ومعدنیات فورس تشکیل دی جائے گی۔ غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی ومعدنیات فورس کےذمےہوگا۔ بل کےتحت کان کنی ومعدنیات پولیس اسٹیشن تشکیل پائیں گے، بل کے تحت کان کنی و معدنیات کے معاملات لئے اسپیشل کورٹس تشکیل دئیے جائیں گے۔
کان کنی ومعدنیات فورس کاسینئرافسرڈی جی ہوگا، ڈی جی اور سینئر افسران کےعلاوہ فورس کو یونیفارم پہننالازم ہوگا، فورس کے پاس گرفتار کرنے کا اختیارہوگا۔ بل مظوری کے بعد متعدد مسودہ قانون ختم کردئیے جائیں گے۔
اسپیشل کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج ہوگا، بل کےتحت ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن تشکیل پائےگا، ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن جیولوجیکل ڈیٹا بیس تیار کرے گا، بل میں بڈنگ کےطریقہ کار،جرمانوں کی شقیں بھی موجود ہے۔
معدنیات و کان کنی کےلئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کرانے کا بل کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور قانونی یقین فراہم کرناہے، بل کا مقصدقومی و ین الاقوامی معیارات کے مطابق مؤثر قانونی نظام بناناہے، بل کا مقصد سائنسی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دارکان کنی کےطریقوں کوفروغ دینا ہے۔



