پنجاب اسمبلی وزرا کی عدم شرکت، حکومتی ارکان کا پارہ ہائی،اگر کوئی ہمارے بات نہیں سنے گا تو پھر اس ہاؤس کا فائدہ نہیں ہے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب اسمبلی میں وزرا کی عدم موجودگی پر حکومتی اراکین برس پڑے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزرا کی عدم موجودگی پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے اپنے ہی حکومتی نمائندوں کیخلاف سخت باتیں کیں۔

حکومتی رکن احسن رضا خان نے کہا کہ ہم یہاں اتے ہیں باتیں کر کے چلے جاتے ہیں، کسی مسلے کا کوئی حل نہیں نکلتا کیونکہ یہاں وزرا ہوتے ہی نہیں ہیں۔

احسن رضا خان نے مزید کہا کہ اس بار جو سیلاب آیا وہ تاریخی سیلاب تھا، ہم نے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرنی ہے، ستلج سیلاب سے ہم متاثر ہوئے ہیں کسی بھی سیلاب کے وقت ریسکیو اور بحالی کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔

سعید اکبر نوانی نے کہا کہ اسپیکر صاحب حکومتی وزرا کو پابند کریں ہاؤس میں آیا کریں، جب کوئی سننے والا نہ ہو تو اس ہاؤس کا مقصد ختم ہوجاتا ہے۔

حکومتی رکن سعید اکبر نوانی نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے وزرا اس ہاؤس کو اہمیت نہیں دیتے جو کبھی ایسا نہیں ہوا، حکومت کو بیل آؤٹ کریں جہاں کوئی ضرورت ہو، آپ نے اس ہاؤس کی نمائندگی کرنی ہے حکومت وزراء اپنی کارکردگی بتائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جتنی حکومت و وزیر اعلیٰ کے اس سیلاب میں کوشش کی وہ قابل تعریف ہے، یہ کام میرا اور آپکا نہیں ہے نیلی گاڑیاں اور مراعات لینے والے بتائیں حکومت کیا کر رہی ہے اس سے عوام پر زیادہ اثر ہوگا۔

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب ہے اے سی ڈی سیز سروے کررہے ہیں، سروے مکمل ہونے کے بعد سیلاب ایک کمرہ گرنے والے متاثر کو پانچ لاکھ اور دو کمرے گرنے والے مالکان کو دس لاکھ روپے ملے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے، پارلیمانی کمیٹی کی سیلاب پر ڈاکومنٹ رپورٹ آنے دیں۔

مزید خبریں

Back to top button