رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع 6نومبر کو ہوگا،تیاریاں آخری مراحل میں داخل

رائے ونڈ (جانوڈاٹ پی کے)رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع 6نومبر کو ہوگا،تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ،حکومت کا شرکاء اجتماع کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان ،شرکاء اجتماع کیلئے الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی ،اجتماع میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرینگے ، امسال اجتماع دو حصوں میں ہوگا

۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ 06 نومبر بروز جمعرات کو بعدا زنمازِ عصررائے ونڈ سند روڈ پر وسیع و عریض میدان میں شروع ہوگا،اور9 نومبربروز اتوار دعا پر اختتام پذیرہوگا،پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، بونیر، چترال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی صوبہ سندھ کے تمام اضلاع (علاوہ کراچی) راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، کشمیر کے تمام اضلاع ، لیہ، مظفر گڑھ، بھکر، کرک کے اضلاع کے کارکنان شرکت کرینگے

جبکہ دوسرا مرحلہ 13 نومبر بروز جمعرات کو شروع ہوگااور 16 نومبر بروز اتواردعا پر اختتام پذیرہوگا،دسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں،کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم ،مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد اجتماع میں شرکت کرینگے ،اجتماع گاہ کی تیاری کا عمل اگلے ماہ شروع ہو جائیگا ،امسال اجتماع میں 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات ہونگے دنیا بھر سے لاکھوں افراد دس روزہ اجتماع میں شرکت کرینگے

،پاکستان ریلوئے اس موقعہ پر خصوصی ٹرینیں چلائے گا ،اجتما ایام میں تمام نان اسٹاپ ٹرینیں رائے ونڈ جنکشن پر رکیں گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے شرکاء اجتماع کیلئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے ،شرکاء کیلئے الیکٹرک بسیں بھی چلائی جارہی ہیں، اوور چارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھی کارروائیاں ہونگی ،ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے پنڈا ل میں خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے ،واپڈا کی جانب سے اجتماع گاہ کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے تین فیڈرز اور خصوصی جنریٹر بھی اہتمام ہو گا ،شرکاء اجتماع کو پنڈا ل میں داخل ہونے سے پہلے واک تھرو گیٹ سے گزارا جائیگا ،مشتبہ افراد کی نگرانی کیلئے پنڈال سمیت اہم مقامات پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔

مزید خبریں

Back to top button