اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے، اردوان

 انقرہ(jano.pk)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے جس پر اُس نے خود دستخط کیے ہیں۔

انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں اپنی جارحانہ پالیسیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے، کیونکہ اس کے اقدامات نہ صرف خطے بلکہ خود صہیونی شہریوں کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں، بہنوں اور حماس نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ امن کے لیے تیار ہیں۔رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ ’’پہلے میں غزہ جاؤں گا، پھر آپ لوگ بھی جائیں گے۔‘‘

ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ نے جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے لیے اصولی اور منصفانہ مؤقف اپنایا ہے، اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button