فغان ٹریڈ سے زیادہ ریاست پاکستان عزیز ہے، دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں ، رانا تنویر

شیخوپورہ(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو تو وہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

 دوحا مذاکرات کے بعد ترکیہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں،افغان ٹریڈ سے زیادہ ریاست پاکستان عزیز ہے ، ملک میں پائیدار قیام امن اولین ترجیح ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ساتھ وزیر اعلٰی کے پی کے سہیل فریدی کی ملاقات نہ کرانے کے لئے حکومت سمیت کسی کا کوئی دباؤ نہیں،وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی،مگر وزیر اعلیٰ کا رویہ ان کے اپنے منصب کے مطابق نہ تھا،سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا،حکومت نے سیاسی استحکام کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نوازکے پنجاب محفوظ پروگرام کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن سے جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے ،سی سی ڈی پولیس کی کارروائیوں سے وارداتوں کی روک تھام ممکن ہونا خوش آئند ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button