روسی صدر نے جوہری کروز میزائل کے کامیاب تجربے کی تصدیق کردی

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روسی صدر  نے جوہری کروز میزائل "بوریوستنک” کے کامیاب تجربے کی تصدیق کردی۔روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ میزائل تمام دفاعی سسٹمز کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جلد ہی جوہری میزائل کو روسی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری جانب سربراہ روسی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل 15 گھنٹے فضا میں رہا اور 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، کروز میزائل بوریوستنک کا تجربہ اکیس اکتوبر کو کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button