روس کا جوہری بحری ڈرون کا کامیاب تجربہ

ماسکو(انٹر نیشنل ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک جوہری صلاحیتوں والے بحری ڈرون کا تجربہ کیا ہے جسے "پوسائیڈن” کہا جاتا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر تابکار سمندری لہروں کو جنم دے کر ساحلی علاقوں کو تباہ کر سکتا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق یہ اعلان جوہری طاقت سے چلنے والے کروز میزائل کے کامیاب آخری تجربے کے چند دن بعد آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ہم نے ایک اور وعدہ انگیز نظام "پوسائیڈن” بحری ڈرون کا اضافی تجربہ کیا ہے۔ یہ ایسا ڈرون ہے جسے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ماسکو نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار بھی جوہری طاقت سے چلتا ہے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ڈرون کو ’’ سٹیٹس 6 ‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک بڑا جوہری طاقت سے چلنے والا ٹارپیڈو ہے جو جوہری وار ہیڈ سے لیس ہے اور جو پانی کے اندر بے پناہ فاصلے تک خود مختار طور پر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس منصوبے کے بارے میں پہلی عوامی معلومات 2015 میں روسی ٹیلی ویژن پر ایک لیک کے ذریعے سامنے آئی تھیں جس میں پانی کے اندر جوہری ڈرون تیار کرنے کے حکومتی منصوبے کا انکشاف ہوا تھا۔



