تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی گرفتار،ذرائع کا دعویٰ

سوشل میڈیا پرTLP کارکنان کی سرگرمیاں تیز

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے سربراہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ تاہم، اس وقت تک حکومتی یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

احتجاج کا حق ریاست نے دیا ،توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں،ڈی آئی جی آپریشن لاہور مذہبی جماعت کے احتجاج پر سیخ پا ہوگئے

ذرائع کے مطابق حافظ سعد رضوی کو ایک خصوصی آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا، تاہم گرفتاری کی جگہ اور وجوہات سے متعلق معلومات فی الوقت محدود ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد بعض مقامات پر TLP کارکنوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ حافظ سعد رضوی کو اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر نظربند یا گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں 2021 کا دھرنا سرفہرست ہے، جس کے بعد ان کی رہائی عدالتی احکامات پر ممکن ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button