سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا، 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جبکہ سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی  آئل فیسیلٹی دے گا۔  سعودی آئل فیسیلٹی دو سو نوے ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب پانچ  ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ تین  ارب ڈالر قرض جون دو ہزار چھبیس  میں واجب الادا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button