اقتصادی فریم ورک پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے:سعودی کابینہ

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے کابینہ کو پاک سعودی عرب اقتصادی فریم روک سے متعلق آگاہ کیا ، بتایا اقتصادی فریم ورک دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ پاکستان سے معاہدہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ہے ۔ معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور مشترکہ مفادات کی خدمت کو یقینی بنانا ہے ۔
سعودی کابینہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا غیرقانونی اقدام مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضہ مضبوط بنانے کی کوشش ہے ۔ ہم فلسطین کا دوریاستی حل چاہتے ہیں جو 1967کی سرحدوں کے مطابق ہو اس کا دارالحکومت القدس ہوا ۔ سعودی کابینہ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔



