شہداد کوٹ میں پبلک اسکول13سال بعد تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

شہدادکوٹ(رپورٹ:احسان جونیجو/جانوڈاٹ پی کے)شہدادکوٹ میں پبلک اسکول کے قیام کا منصوبہ13سال بعد تکمیل کے مراحل طے کرنے لگا ہے،خطیر رقم سے48 ایکڑ اراضی پر2012ءمیں اس منصوبے کا کام اس وقت کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپورنے شروع کرایا تھا تاہم2022ءمیں سیلاب کے باعث یہ منصوبہ مقرر وقت پر مکمل نہیں ہوسکا تھا.اس وقت پبلک سکول کے اکیڈمک بلاکاور80کمروں پر مشتمل ہاسٹل کا تمام کام مکمل کرالیا گیا ہے ،پرنسپال آفس اور دیگر عمارتون سمیت سڑکوں اور مرکزی گیٹس کا کام10فیصد باقی ہے۔

رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو کااسکول میں تدریسی عمل کیلئے نجی ادارے کی خدمات لینے کا فیصلہ

رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو نے اس سکول میں تدریسی عمل شروع کرانے کیلئے نجی ادارے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس بناء پر کراچی کے ایک مستند نجی تعلیمی ادارے کے ٹیم نے اسکول کا دورہ کرکے تمام تفصیلات حاصل کیں۔محکمہ ایجوکیشن ورکس کے ایکسین سیف الرحمان عباسی نے ٹیم کو بریفنگ دی

تعلیمی ادارہ جلد ہی فنکشنل ہوجائے گا،پیپلز پارٹی رہنماؤں کا عزم

پیپلزپارٹی کے مقامی صدر آصف لغاری،طارق جونیجو، صدام سومرو، کجلو مغیری، ذوالفقار جمالی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ٹیم نے دورے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کیلئے بڑا منصوبہ مکمل ہونے کو ہے جس کو اچھے ادارے کے ذریعے چلوا کر مثبت مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جس میں جلد پیش رفت کی امید ہے۔

مزید خبریں

Back to top button