شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

قصر یمامہ پہنچنے پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنمائوں کا توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان نے سعودی قیادت کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان سے تعلقات مزید بنانے کا عزم کیا۔

قبل ازیں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح وفد میں شریک ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button