آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن وفد کا شیخ ایاز یونیورسٹی کے احتجاج میں شرکت

شکارپور(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (اپکا) ضلع شکارپور کا وفد ضلعی صدر عبدالوہاب کاغذی کی قیادت میں شیخ ایاز یونیورسٹی کے جاری احتجاجی تحریک اور ملازمین کے جائز مطالبات کی حمایت میں قائم احتجاجی کیمپ پر پہنچ گئے۔
وفد میں عبدالوہاب کاغذی، مجاہد حسین لغاری، نظیر حسین شاہ، شفیق احمد شیخ، آغا شعیب خان پٹھان، شاہد حسین میمن، عزیز علی قریشی، اشتیا ق احمد سومرو، شیراز احمد کیہر، غلام یاسین بھٹو، اعجاز احمد عباسی اور مگھن علی پیرزادو شامل تھے۔
یونیورسٹی ملازمین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،اپکا
اپکا کے رہنماؤں نے یونیورسٹی کے ملازمین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین کے جائز حقوق کے لیے جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں۔اس موقع پر شیخ ایاز یونیورسٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن شکارپور کے صدر سید گدا حسین شاہ، جنرل سیکریٹری شمن علی شیخ، سید فہیم علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ڈی پی سی (ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی) کے نتائج میں شفافیت نہ ہونے کے باعث ملازمین میں بےچینی بڑھ رہی ہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی (ریگولرائزیشن) اور گریڈ16کے اسسٹنٹس کی پروموشن کے حوالے سے بھی انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس سے یونیورسٹی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں تاکہ ادارہ اور اس کا ماحول بہتر ہو سکے۔اپکا رہنماؤں نے زور دے کر کہا کہ وہ یونیورسٹی ملازمین کے حقوق کے لیے جاری تحریک میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، اور مطالبات کی منظوری تک مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔



