ترکیہ نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ، پاک بھارت جنگ میں ترک صدر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے:وزیراعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے 102 ویں قومی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ محبت اور خلوص کا رشتہ ہے، ترکیہ نےہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک بھارت جنگ کےدوران ترک صدرپاکستان کےساتھ کھڑےرہے، طیب اردوان دنیا میں ترقی،استقلال اورقیادت کی روشن مثال بن چکےہیں۔

ترکیہ کے 102 ویں قومی دن پر تقریب میں وزیراعظم پاکستان  شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی  ، اس موقع پر ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ترکیہ کے صدر کا پیغام پڑھ کر سنایا ، تقریب میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے ترکیہ کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ترکیہ اور پاکستان کےپرچم لہرا رہے ہیں، ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے، کمال اتاترک نے جدید ترکیہ کی بنیاد رکھی، طیب اردوان دنیا میں ترقی،استقلال اورقیادت کی روشن مثال بن چکےہیں، طیب اردوان کی قیادت کےباعث ترکیہ جدت،تہذیب اور ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات قریبی مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں، پاکستان کا ترکیہ کےساتھ محبت اورخلوص کا رشتہ ہے، ترکیہ نےہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک بھارت جنگ کے دوران ترک صدر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے، افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں،پاکستان اور ترکیہ معاشی،تذویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں، 2010کے سیلاب کے دوران اظہار یکجہتی کیلئے ترک صدر پاکستان آئے۔

مزید خبریں

Back to top button