تحریک لبیک پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی(جانوڈاٹ پی کے )تحریک لبیک پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ یہ آئینی درخواست شاہ فیصل ٹاؤن کے رضوان احمد صوفی نے اکبر جتوئی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

درخواست میں وفاق پاکستان، وفاقی وزارت داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پارٹی پر عائد کی جانے والی پابندی غیرآئینی ہے۔پرامن احتجاج کرنے پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے۔تحریک لبیک نہ دہشتگرد جماعت ہے اور نہ ہی کوئی دہشتگردی کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں کارکنان کو بھی بلاوجہ گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کارکنا کو رہا کیا جائے اور جماعت پر پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button