کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کی چاندی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ نے یارو کے علاقے میں ٹویوٹا گاڑی سے 40 عدد خالص چاندی کی اینٹیں اور 36 عدد بسکٹ برآمد کرکے کروڑوں مالیت کی چاندی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ضبط شدہ چاندی اور گاڑی کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی نے آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 کلوگرام سمگل شدہ چاندی برآمد کرلی، دو مسافر بسوں سے برآمد ہونے والی چاندی کی مالیت دو کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
تیسری کارروائی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ خورکھیرہ نے کی جس میں ایک ٹویوٹا کرولا گاڑی سے 25 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی برآمد ہوئی۔
کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے برآمد ہونے والی چاندی اور اسمگلنگ میں استعمال گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔



