سہیل آفریدی کی اڈیالہ آمد پرپی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے، دھکے دئیے، مکے اور تھپڑ مارے

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑپڑے۔
سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے تاہم ان کی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے۔
کارکنوں نےایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے اور تھپڑ مارے۔
جھگڑا ڈی آئی خان سے آئےکارکن کی سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کے دوران ہوا۔ وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پربھی پی ٹی آئی کارکنوں کےدرمیان ہنگامہ ہوا۔



