جمعیت علمائے اسلام سندھ نے افغانیوں کو جائیدادوں کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کردیا
سندھ میں ڈاکوؤں کو غیر مسلح کرنے کا طریقہ درست نہیں ،راشد محمود سومرو

میرپورخاص (جانو ڈاٹ پی کے) جمعیت علمائے اسلام سندھ نے افغانیوں کو جائیدادوں کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کردیا۔جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ کے حکمران سندھ کی ترقی کا دیگر صوبوں سے موازنہ کریں لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کو بنیادی انسانی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سندھ نے امن مارچ اور امن جرگے کئے ہمارے دباؤ کے نتیجے میں سندھ حکومت نے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ہمارا ہتھیار ڈالنے کے طریقہ کار درست نہیں ہے ۔ اس موقع پر مولانا حفیظ الرحمن فیض، رفیق احمد سومرو، حاجی عبدالمالک تالپور، مفتی عادل لطیف اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈالنے میں کتنی رقم میں ڈیل ہوئی؟علامہ راشد سومرو
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا عوام کو بتایا جائے کہ ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈالنے میں کتنی رقم میں ڈیل ہوئی ہے ۔راشد محمود سومرو نے کہا کہ ڈاکو معصوم لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسروں اور سرکاری ملازمین کے قتل میں ملوث ہیں ان کے لئے ریڈکارپیٹ بچھایا گیا اور بکرے ذبح کر کے انہیں کھلائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہی ڈاکو کسی وزیر کے مشیر کے قتل میں ملوث ہوتے تو کیا انہیں اس طرح معاف کر دیا جاتا؟
انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ 77 ڈاکووں نے ہتھیار ڈالے ہیں لیکن صرف30 کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔کیا باقی جو ڈاکو عدالت میں پیش نہیں ہوئے ؟کیا ان میں سے کسی کو وزیر داخلہ بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکو کہتے ہیں کہ اب آزاد صحافت کریں گے کیا ڈاکوؤں کے بھیس میں صحافیوں کا ایک نیا گروپ بنایا جائے گا ؟انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو سزا ملنی چاہئے ورنہ کونسا پولیس افسر ڈاکوؤں کا مقابلہ کرے گا ۔



