شعیب ملک مجھ سے عمر میں بڑے ہیں وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں،سونیا حسین

کراچی(jano.pk)پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین سے شعیب ملک سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین نے اپنی تصویر شیئر کی جس پر مداح نے سوال کیا کہ ’شعیب ملک کی ہاں کا انتظار ہے۔‘

جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اور میرے بھائیوں کی طرح ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہر کسی کو ساتھ دیکھ کر اسٹوری نہیں بنانا چاہیے۔سونیا حسین نے مزید کہا کہ کچھ تعلقات بہت خالص اور فیملی کی طرح ہوتے ہیں۔

اس سے قبل سونیا حسین نے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ والدہ شعیب ملک کی شادی سے بے خبر تھیں اور شعیب ملک کو میری شادی کے لیے پسند کر لیا تھا۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ سونیا حسین کے گھر ایک بار کھانے پر بھی جا چکے ہیں، سونیا حسین کے والدین بہت اچھے ہیں۔ اس دوران سونیا حسین نے بتایا کہ ان کے والدین شعیب ملک کے بہت بڑے فین ہیں اور شعیب ملک کو بہت پسند کرتے ہیں۔

شو کے دوران میزبان کی جانب سے سونیا حسین کو خو د سے متعلق ایک ایسا راز بتانے کو کہا گیا جو اُن کے علاوہ کسی کو معلوم نہ ہو۔سونیا حسین نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب شعیب ملک ان کے گھر کھانے پر آئے تھے تو والدہ اس بات سے بے خبر تھیں کہ شعیب ملک شادی شدہ ہے اور والدہ نے شعیب ملک کو پسند کر لیا تھا اور اُنہیں شعیب سے شادی کے لیے راضی بھی کرنے لگ گئی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button