سوئی ناردرن نے اوگرا سےگیس کی قیمت میں اضافہ مانگ لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سوئی ناردرن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے گیس کی قیمت میں اضافہ مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے اوگرا میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں گیس کی قیمت میں اوسطاً 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکا اضافہ مانگا گیا ہے۔گیس کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کیلئے مانگا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت1955روپے 50 پیسے مقرر کرنےکی درخواست کی ہے۔ سوئی ناردرن کی موجودہ اوسط گیس قیمت 1766 روپے 50 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کی درخواست میں52 ارب 95 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سوئی ناردرن نے316 روپے64 فی یونٹ کاسٹ آف ایل این جی سروس مد میں بھی مانگے ہیں۔سوئی ناردرن کی درخواست پر اوگرا میں سماعت 7 نومبر کو ہوگی۔



