پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کر دی گئی۔

اسلام آباد میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں حصہ لیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے نیوز کانفرنس میں کہا بابراعظم کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے وہ تیسرے نمبر بیٹنگ کریں گے، عثمان خان اسپنرز کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتےہیں،ٹی ٹونٹی سیریز میں انہیں بھی موقع دیاگیاہے، عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلینٹ ہے، فخرزمان ایک روزہ فارمیٹ کاحصہ ہیں، انہیں فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑے گا۔

مائیک ہیسن نے کہا ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غورکریں گے، محمدحارث نوجوان ہیں ، انہیں کافی مواقع دیئے، انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا،ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، جو ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پرتوجہ دینی چاہیے۔

وائٹ بال ہیڈکوچ نے یہ بھی کہا کہ ایشیاءکپ کا فائنل کافی بڑا دن تھا شکست پرمایوسی ہوئی۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button