ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بارکھانےسے پہلے چائے کا وقفہ ہوگا

نئی دہلی(انٹر نیشنل ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے چائےکا وقفہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کے تحت، ٹیسٹ کرکٹ میں کھانے اور چائے کے وقفوں کی روایتی ترتیب میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابقصرف بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان22نومبرکو گوہاٹی میں کھیلے جانے والے سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں پہلی بار ‘چائے کا وقفہ’ دوپہر کے کھانے کے وقفے سے پہلے ہوگا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور جلد غروب ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی مقامات کے مقابلے میں بہت پہلے طلوع اور غروب ہو جاتا ہے۔ٹیسٹ میچ میں دن کے 90 اوورز مکمل طور پر قدرتی روشنی میں کھیلے جا سکیں اس لیے بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے باہمی رضامندی سے سیشن ٹائمنگ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق 22 نومبر کو جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا (جو عام وقت 9:30 سے آدھا گھنٹہ پہلے ہے)۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ میچ کا پہلا سیشن صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہوگا جس کے بعد 11 سے 11 بج کر 20 منٹ تک چائے کا وقفہ ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button