ٹک ٹاک نے 3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

شنگھائی(jano.pk)ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستانی صارفین کی ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کی ہیں۔

یہ بات کمپنی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ کروڑوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے ٹک ٹاک نے 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اپریل سے جون 2025 کے دوران دنیا بھر میں 18 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔

یہ ٹک ٹاک پر اس عرصے میں اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز کے تقریباً 0.7 فیصد کے برابر ہے۔

ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز میں سے 16 کروڑ 39 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو خودکار نظام کے ذریعے شناخت کرکے حذف کیا گیا، جن میں سے 74 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو مزید جانچ پڑتال کے بعد بحال کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button