امریکا اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے،چین امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کیلئے تیار ہے، امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے، امریکی اور چینی صدور جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک سے متعلق معاملات طے پاگئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔
دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی امریکی وزیر تجارت اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے چین امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کیلئے تیار ہے ۔ چین پر 100 فیصد ٹیرف سے متعلق مزید بات چیت ہوگی ۔ حمتی فیصلہ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کریں گے۔
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ چین نے نایاب معدنیات کے برآمدی لائسنس کا نیا نظام مؤخر کر دیا ہے، توقع ہے چین دوبارہ بڑی مقدار میں امریکی سویابین خریدے گا۔ جب امریکا اور چین میں تجارتی معاہدہ ہوگا،تو امریکی سویابین کاشتکار خوش ہوں گے، ہم نے یقین دہانی کرائی ہے چین پر نیا ٹیرف نہیں لگے گا۔



