دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اپنے طیارے میں ایک غیر معمولی ملاقات کی، جس نے عالمی سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔یہ ملاقات دوحہ کے قریب “العدید ایئر بیس” پر اس وقت ہوئی جب ٹرمپ کا خصوصی طیارہ ایندھن بھرنے کے لیے مختصر قیام پر رُکا۔ اسی موقع پر امیرِ قطر اور قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی طیارے پر سوار ہوئے اور امریکی سابق صدر سے تقریباً چالیس منٹ تک تفصیلی گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خلیجی سلامتی، غزہ جنگ میں جنگ بندی، توانائی تجارت، اور امریکا-قطر تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری بند کردی ہے۔
Back to top button