مودی کے زخم تازہ ہوگئے، ٹرمپ نے پھر پاک بھارت جنگ میں7 طیاروں کےگرنےکا ذکر چھیڑ دیا

ٹوکیو(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرپاک بھارت جنگ میں 7 طیارے مار گرائے جانے کا تذکرہ کردیا۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بزنس لیڈر سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 نئے اور خوبصورت طیارے مارگرائے گئے۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے زیادہ تر جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں اور اسطرح انہوں نے دنیا کی بہت خدمت کی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگیں روکنے میں 70 فیصد حصہ تجارت کا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اورپاکستان میں فیلڈ مارشل سے کہا کہ اگر آپ نے جنگ کی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا اور اسطرح 24گھنٹے میں دونوں ملکوں کے درمیان معاملہ ختم ہوگیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اپنا دماغ استعمال کیا کیونکہ وہ ہم سے تجارت چاہتے ہیں اور حیران کن تھا کہ کتنی جلدی وہ امریکا کے ساتھ معاہدوں کے قابل ہوگئے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں، ایٹمی جنگ کی صورت میں اثرات ہرطرف پھیلتے اور اس کے نتیجے میں لاکھوں لوگ مارے جاتے۔ ہم خوش ہیں کہ جنگ روک دی۔



