امریکی صدر نے فوج کو جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کی ہدایت کردی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کی ہدایت کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دیگر ممالک کے تجرباتی پروگراموں کی وجہ سے اقدام ضروری تھا۔ مجھے یہ کرنا پسند نہیں لیکن اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ جوہری ہتھیاروں میں روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔ 5 سال میں چین بھی برابری پر آجائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز بنانے کی منظوری بھی دی تھی، جنوبی کوریا امریکا کو350ارب ڈالر ادا کرنے پر رضا مند ہوگیا، جنوبی کوریانے امریکی ٹیرف کم کرنے کے بدلے ادائیگی پر اتفاق کیا ہے، امریکی تیل اور گیس بڑی مقدار میں خریدے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے ساتھ بہترین ملاقات ہوئی، امریکا اور جنوبی کوریا کا فوجی اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

مزید خبریں

Back to top button