امریکی صدر آسیان سمٹ میں شرکت کےلئے ملائیشیا پہنچ گئے،ریڈ کارپٹ استقبال

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آسیان سمٹ میں شرکت کےلئے ملائیشیا پہنچ گئے۔

کوالالمپور آمدپرملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نےخود ریڈ کارپٹ استقبال کیا،امریکی صدرکی آمد پر بچوں نے روایتی رقص کیا جس پرصدرٹرمپ بھی جھوم اٹھے،بعد میں سمٹ میں شرکت کےلئے روانہ ہوگئے

امریکی صدر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کےدرمیان امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے،جبکہ جنوبی کوریا میں چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

مزید خبریں

Back to top button