امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کا دورہ مکمل کرکے جاپان روانہ

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کا دورہ مکمل کرکے جاپان روانہ ہوگئے۔
روانگی کےبعدسوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی صدر نےکہا ملائیشیا میں تجارتی اورنایاب معدنیات کے معاہدوں پر دستخط کیے،تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں امن معاہدہ کروا کر لاکھوں زندگیاں بچائیں،دونوں ملکوں کے درمیان اب کوئی جنگ نہیں ہوگی جس پر مجھے فخر ہے۔
صدر ٹرمپ جاپان کے بعد اپیک سمٹ میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا جائیں گےجہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات شیڈول ہے۔۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔



