امِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس کی سماعت25اکتوبر تک ملتوی
نامزد ملزم ایم پی اے برہان چانڈیو کے گواہ کی گواہی درست ثابت نہ ہونے پر امِ رباب نے شکرانے کا سجدہ ادا کیا

دادو(jano.pk)ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ دادو میں امِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے تہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔کیس میں دونوں فریقین کے تمام گواہان کے بیانات مکمل ہونے کے بعد سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
نامزد ملزم ایم پی اے برہان چانڈیو کے گواہ کی گواہی درست ثابت نہ ہونے پر امِ رباب نے شکرانے کا سجدہ ادا کیا
سماعت کے بعد امِ رباب چانڈیو نے عدالتی احاطے میں سجدہ ادا کیا۔امِ رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ نامزد ملزم ایم پی اے برہان چانڈیو کے گواہ کی گواہی درست ثابت نہ ہونے پر انہوں نے شکرانے کا سجدہ کیا۔امِ رباب کے مطابق کیس کے تفتیشی افسر بھی عدالت میں کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔اب کیس میں وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ (فتویٰ) سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ تہرے قتل کا واقعہ 17 جنوری 2018 کو پیش آیا تھا۔