پاکستان کے معروف اداکار عزیرعباسی 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے )پاکستان کے معروف اداکار عزیر عباسی 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عزیر عباسی کا تعلق ایک تخلیقی گھرانے سے تھا،انکے بڑے بھائی زبیر عباسی ایک مشہور پروڈیوسر اور ہدایت کار تھے،جبکہ ان کے بھتیجے شمعون عباسی ایک مشہور فلم ساز مصنف اور ہدایت کار ہیں۔

اپنے پورے کیریئر میں عزیر عباسی نےجیو ٹی وی پر ہٹ ڈرامہ سیریل انتظارمیں”رشید بابا”کےکردار کے ساتھ متعدد مشہور کردار ادا کیے،اس ڈرامے نے بہت مقبولیت حاصل کی، جس میں عزیر عباسی کی شاندار اداکاری کو ناظرین نے خوب سراہا۔

عزیر عباسی کی اردو میں مہارت اور اداکاری میں ان کی جذباتی گہرائی نے انہیں ٹیلی ویژن کے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام دلایا،اپنے طویل کیریئر کے دوران عزیرعباسی کئی کامیاب ڈراموں میں نظر آئے، جن میں کراچی ڈویژن ،باشو ،ہیر رانجھا اورکھلونا شامل ہیں،اپنے کرداروں میں جان ڈالنے اور انکی پرجوش پرفارمنس نے ہمیشہ سامعین کو مسحور کیا۔

شمعون عباسی جو اپنے چچا مرحوم کے بہت قریب تھے، انہوں نے عزیر عباسی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button