پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ، یہ الزام حقائق کے منافی ہے،عظمی بخاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ، یہ الزام حقائق کے منافی ہے،پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹس کے تحت ہو رہی ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہماری اولین ذمہ داری پنجاب کے عوام ہیں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نےہرشہری کے لیےآٹےکی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا ہے یہی عوام دوست طرزِ حکمرانی ہےجو دوسروں کو ہضم نہیں ہو رہا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ اگرخیبرپختونخوا کی ضرورت پنجاب سےحاصل شدہ آٹے سے بڑھ گئی ہے تو انہیں چاہیےکہ وہ اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کریں یا پاسکوسےخریداری کریں پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا۔
مزید کہا کہ کےپی میں دو سو سےزائد فلورملز بند پڑی ہیں وزیرِ اعلیٰ کے پی کو مشورہ ہےکہ وہ اڈیالہ کے باہر احتجاج کے بجائے اپنےصوبے کی فلور ملز کو چلانے پر توجہ دیں تاکہ کے پی کے عوام کو بھی آٹا میسر آئے۔



