خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں ضمانت خارج کرنے کی درخواست کا فیصلہ جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)خلیل الرحمان قمرکی مبینہ ویڈیو کیس میں ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں لکھاکہ ملزم پردرج مقدمےکی دفعات ناقابل ضمانت ہیں،اس لئےملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کی جاتی ہے،ضمانت ملزم کاقانونی حق سمجھاجاتاہےمگرناقابل ضمانت جرائم ملزم کا حق نہیں۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ ملزم کےموبائل سےقابل اعتراض ویڈیوبنائی گئی،اس نوعیت کےمقدمےمیں سائبرکرائم کومعمولی نہیں سمجھاجاسکتا،ملزم کی سزا کے خلاف اپیل لاہورہائیکورٹ میں زیرالتواہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔



