بدین:کاشتکاروں کا پانی کی عدم فراہمی کیخلاف”ننگے ”پاؤں احتجاج

بدین (رپورٹ:مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ پی کے)بدین ضلع میں سکھر بیراج کے نصیر واہ کی ٹیل کوسکی، پنگریو ملکائی خیرپور گنبوھ میں مصنوعی پانی کی قلت کے خلاف کاشتکاروں اور ہاریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹیل کے علاقوں تک پانی پہنچا کر کاشت شدہ فصلوں کو تباہی سے بچایا جائے۔
سندھ کاشتکار تنظیم کی جانب سے ملکانی شریف میں جرکس کھوسکی اور آئلپور شاخوں میں پانی کی کمی کے خلاف سینکڑوں کاشتکاروں نے ننگے پاؤں احتجاجی ریلی نکالی اور پنگریو جھڈو روڈ پر دھرنا دیا گیا ۔کاشتکار رہنماؤں نے چیف انجینئر سکھر بیراج سیکریٹری آبپاشی وزیر آبپاشی اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ سانگی فرہو شاخ میں چھ فٹ پانی چھوڑا جائے تاکہ کاشتکار چاول کی بوائی کر سکیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیر کے روز سیکڑوں کاشتکار مل جانی شریف میں بھوک ہڑتال کریں گے ۔سندھ آبادگار تنظیم خیرپور گنبوھ کے صدر پیر فیاض حسین شاہ راشدی طارق محمود آرائیں زاہد گجر نظر محمد چانڈیو بھورو جونیجو رب ڈنو چانڈیو اور دیگر کاشتکاروں نے کہا کہ آبپاشی کے عملدار رشوت کے عوض اور با اثر وڈیروں کے علاقوں کو ان کے حصے سے زیادہ زرعی پانی فراہم کر رہے ہیں ۔



