صدرآصف زرداری اوروزیراعظم کی ملاقات، آزادکشمیرمیں ان ہاؤس تبدیلی پرمشاورت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس دوران آزادکشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور ، خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت کے درمیان ملاقات میں بلاول بھٹو،اسحاق ڈار اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔



