تاج حیدر پل عوام کے لیے کھول دیا گیا، کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا، شرجیل میمن

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس پل سے کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس پل سے کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے دس دن اس پل کو ون وے چلایا جائے گا، پرانے جام صادق پل کو بھی توڑ کر اس سے بڑا پل بنایا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بسز کے مزید روٹس شروع کیے جائیں گے، شاہراہ بھٹو کا دسمبرمیں آخری فیز بھی مکمل ہوجائے گا، کراچی میں ٹریفک کا بہت بڑا چیلنج ہے، شاہراہ بھٹو بننے سے کراچی کی ٹریفک کم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پورے پاکستان سے لوگ نوکری اور علاج کے لیے کراچی آتے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر تمام سندھ کے محکمے کام کر رہے ہیں۔


