سپریم کورٹ آئینی بنچ میں عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہلی سے متعلق اپیلیں واپس لے لیں

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہلی سے متعلق اپیلیں واپس لے لیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،عمرایوب اور شبلی فراز کی جانب سے بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
عمر ایوب نے سپیکر اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشنز چیلنج تھے،عمر ایوب کی جانب سے درخواستیں واپس لے لی گئیں ،شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کے نوٹیفکیشن سے متعلق اپیل واپس لے لی۔
شبلی فراز الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل کی پیروی کریں گے،عدالت نے شبلی فراز کی اپیل پر نوٹسز جاری کردیئے ،کیس کی سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی،قائد حزب اختلاف کی ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل بھی واپس لے رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔


