شیخوپورہ: ٹرک کی ٹکر سے سکول بس نالے میں گر گئی، 21 بچے زخمی

شیخوپورہ(جانوڈاٹ پی کے) شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں سکول بس اور ٹرک میں تصادم سے 21 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹرک سے تصادم کے بعد سکول بس نالے میں گر گئی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا کہ سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، طبی امداد دے دی گئی جبکہ پندرہ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



